آج یہ حکم آپ کے لئے ہے ، کل یہی حکم آپ کی اولاد کے لئے ہو گا !
قرآن پاک کی سورة الإسراء میں الله پاک نے والدین کے ساتھہ حسن سلوک کرنے کا واضح الفاظ میں فرما دیا ہے کہ
(ترجمہ) اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ” اُف “ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات .کیا کرو . (سورة الإسراء )
اس لئے بڑھاپے میں ان کی خدمت اسیے کرو جسے بچپن میں انہوں نے آپ کی خدمت کی .
ماں باپ کی قدر و قیمت کا اندازہ ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ہوتا ہے ! اور یہ بھی یاد رکھئے کہ
ماں کی خدمت سے جنت تو مل جاتی ہے مگر جنت کا دروازہ اس وقت کھلتا ہے جب باپ کی اطاعت کی جائے۔!
No comments:
Post a Comment