Friday, 24 August 2012

Hazrat muhammad pbuh life



رسول مقبول علیہ الصلاة والسلام کی گھریلو زندگی

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں حالت حیض میں پانی پیتی پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھتے جہاں میر
ا منہ ہوتا تھا پھر نوش فرماتے اور میں ہڈی چوستی حالت حیض میں پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک میرے منہ کی جگہ پر رکھتے زہیر نے (فیشرب) ذکر نہیں کیا
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 691

اسود کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے، انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کے کام میں لگے رہتے تھے اور جب نماز کا وقت آجاتا تو نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 984

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیا پھر نماز کے لئے تشریف لے گئے اور وضو نہ کیا ۔
صحیح ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 406

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔
سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 376

رسول مقبول نے اپنی ازدواجی زندگی کو ہر طرح سے خوشگوار بنائے رکھا ۔ بیویوں کو مشین نہیں سمجھا کہ کھانا پکانا کپڑے دھونا اور وظیفہ زوجیت ادا کرنا اور بس؟ بلکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر طریقے سے اپنے گھر والوں کی دلجوئی کی

کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ کے ساتھ دوڑ لگاتے ہیں

کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو میں جان جاتا ہوں اور جب مجھ سے خوش ہوتی ہو تب بھی جان جاتا ہوں

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کا ہاتھ بھی بٹاتے تھے گھر کے کام کیا کرتے تھے
رسول مقبول صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں آئیے ہم بھی اپنی آقا کے نقش قدم پر چلیں اور اپنی گھریلو زندگی کو روٹین کی زندگی نہ بنائیں بلکہ تھوڑی تبدیلی لائیں اپنی بیوی کی لیے تحفہ کبھی اُس کے کھانے کی تعریف اوراِس طرح کے چھوٹے چھوٹے کام کر کے ہم اپنے گھر کو جنت بنا سکتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ تمہارا اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالنا یہ بھی صدقہ ہے

آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں یہ دنیا سازوسامان کی جگہ ہے اور بہترین سامان نیک بیوی ہے

No comments:

Post a Comment